EN हिंदी
سڑک چھاپ | شیح شیری
saDak-chhap

نظم

سڑک چھاپ

سدرہ سحر عمران

;

پولیو کے قطرے پینے سے
بھکاریوں کی بندر بانٹ میں کیسے کمی آ سکتی ہے؟

جبکہ
گداگروں کے روحانی پیشوا

اشتہار دیتے ہیں
کہ انہیں

بغیر ہاتھ پاؤں والے لوگوں کی
اشد ضرورت ہے

اور مجھے
ہنسی آتی ہے

ان مر جانے والوں پر
جو ویکسینوں میں بھر دیے گئے