ساتویں پسلی میں پیلی چاندنی
اور تاروں کی اداسی کا جمود
تین دن کی بھوک کا انجام
کالی مسکراہٹ
نرم بھینی گھاس پر
پھیلی ہوئی پرچھائیاں
اور گزرتے وقت کا
احساس شرمایا ہوا
مکڑی کے جالے کے اندر آج سورج پھنس گیا
نظم
ساتویں پسلی میں پیلی چاندنی
عادل منصوری