EN हिंदी
ایس ایم ایس | شیح شیری
s m s

نظم

ایس ایم ایس

عمران شناور

;

میں نے اس کو میسج بھیجا
جس میں میں نے

پیار محبت کے کچھ جملے درج کیے اور
نیچے اپنا نام بھی لکھا

وہ بھی عجلت میں تھی شاید
اس نے ٹو کا اضافہ کر کے

میسج مجھ کو واپس بھیجا
جلدی میں وہ اپنا نام ہی بھول گئی تھی

اس نے اپنا نام نہ لکھا
نیچے میرا نام لکھا تھا