دستک دی
تو اندر سے آواز آئی
''کون ہو.... کس سے ملنا ہے''
میں بولا اس لڑکی سے
جو ابھی ابھی گھر میں آئی ہے
اس نے کہا
آ جاؤ
اندر جا کر دیکھا تو
کمرے میں اک صوفے پر
ایک ضعیفہ بیٹھی تھی
وہی لباس تھا اس کے بدن پر
جو لڑکی نے پہنا تھا!!

نظم
رو میں ہے رخش عمر
محمد علوی