EN हिंदी
رنگ بہار | شیح شیری
rang-e-bahaar

نظم

رنگ بہار

قیصر عباس

;

کانپتے ہاتھ مرے
ایک دعا کو اٹھے

اے خدا
آج مرے خواب کی

تعبیر ملے یا نہ ملے
معجزے ہوں کہ نہ ہوں

پھر بشارت نئی صبحوں کی
ملے یا نہ ملے

اے خدا
آج کوئی اچھی خبر

شہر آشوب سے
اس شہر بتاں تک

پہنچے