EN हिंदी
رد عمل | شیح شیری
radd-e-amal

نظم

رد عمل

محمد علوی

;

کھلی کھڑکی پہ اک بوڑھا کبوتر
پروں میں منہ لپیٹے سو رہا ہے

در و دیوار چپ سادھے ہوئے ہیں
گلی کا شور بجھ کر رہ گیا ہے

کوئی آواز اب آتی نہیں ہے
مرا کمرہ خموشی سے بھرا ہے

ابھی وہ مجھ سے باتیں کر رہا تھا
مگر اب دیکھیے تو جا چکا ہے!