EN हिंदी
راون زندہ باد | شیح شیری
rawan zindabaad

نظم

راون زندہ باد

خالد کرار

;

جلا رہا ہوں
کئی یگوں سے

میں اس کو خود ہی جلا رہا ہوں
جلا رہا ہوں کہ اس کے جلنے میں

جیت میری ہے مات اس کی
جلا رہا ہوں بڑے سے پنڈال میں سجا کر

جلا رہا ہوں
مٹا رہا ہوں

مگر وہ
مرے ہی من کی اندھیر نگری میں جی رہا ہوں

وہ میری لنکا میں اپنے پاؤں پسارے بیٹھا
کئی یگوں سے

مجھے مسلسل چڑا رہا ہے