تیری ہنستی ہوئی آنکھوں میں
رنگ بہار کے رقصاں دیکھے
تیری زلفوں کی لہروں میں
گھور اندھیرے حیراں دیکھے
ہر محراب میں تیرے بدن کی
سو سو دیپ فروزاں دیکھے
تو جو ہنسے تو کون و مکاں میں
سات سروں کی برکھا برسے
اور اس برکھا میں دل میرا
جتنا بھیگے اتنا ترسے