EN हिंदी
پیاس | شیح شیری
pyas

نظم

پیاس

دپتی مشرا

;

سچ ہے پیاسی ہوں میں
بے حد پیاسی

لیکن تم سے کس نے کہا
کہ تم میری پیاس بجھاؤ

کہیں زیادہ خالی ہو تم
مجھ سے کہیں زیادہ ریتے

اور تمہیں احساس تک نہیں
بھرنا چاہتے ہو تم

اپنا خالی پن
میری پیاس بجھانے کے نام پر

تعجب ہے
مجھے مکمل بنانا چاہتا ہے

ایک آدھا
ادھورا انسان