EN हिंदी
پوسٹر | شیح شیری
poster

نظم

پوسٹر

ساقی فاروقی

;

یاد کی دیوار ہے
دیوار پر ایک پوسٹر

اور پوسٹر میں کامنی۔۔۔
سبز آنکھیں

بے کراں آنکھیں تری
کلبۂ نسیان میں

اور برف کے طوفان میں
دھندلی ہوئیں، خالی ہوئیں

یہ فنا کے گرم بوسوں کے نشاں
جل گیا مٹی کا رس

رائیگاں سب رائیگاں