پھر زور دکھا
پت جھڑ کی ہوا
آ میرے بدن کو چوم ذرا
میں اک تازہ
دھانی پتہ
اس موسم میں ہر اک سے جدا تنہا تنہا
ایک طنز کی صورت رخشندہ
اور باقی سب منظر بھورا پت جھڑ کی ہوا!
پت جھڑ کی ہوا
آ مجھ کو بھی خاکستر کر
یا مجھ سے مل کر اب تو بھی دھانی ہو جا
نظم
پت جھڑ کی ہوا
سلطان سبحانی