EN हिंदी
پت جھڑ کی ایک صبح | شیح شیری
pat-jhaD ki ek subh

نظم

پت جھڑ کی ایک صبح

کمار پاشی

;

سوکھی دھرتی پہ چپ چپ برسنے لگیں
نیم کی پتیاں

نیچے جھکنے لگا نیلگوں آسماں
نام لے کر مرا

دور سے جیسے کوئی بلانے لگا
یاد آنے لگا

ایک گزرا ہوا دن امیدوں بھرا
ہلکے ہلکے سے رنگوں میں چلنے لگی

دور کے شہر کی
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا