EN हिंदी
پسپائی | شیح شیری
paspai

نظم

پسپائی

وہاب دانش

;

پانچ دس کا
چھوٹا کمرہ

دو
دروازے

ایک میں گندہ پردہ
دوجے میں وہ بھی نہیں

بند کھڑکی
پیوند زدہ مچھر دانی

ڈولتا پلنگ
بیٹھو تو تحت الثریٰ ہل جائے

ایک عورت
عالم سپردگی میں

پانچ دس کے نوٹ
کھونٹی پہ ٹنگا اوورکوٹ

لام سے بے نیل و مرام واپس
پسپائی

معرکہ آرائی
جنگ سے ہاتا پائی

سوچو تو سدر المنتہیٰ ہل جائے