EN हिंदी
پس نوشت | شیح شیری
pas-e-nawisht

نظم

پس نوشت

افتخار عارف

;

خداوند مجھے توفیق دے میں ایسے زندہ لفظ لکھوں
جو نہ لکھوں میں تو دنیا بانجھ ہو جائے

مگر پھر سوچتا ہوں اتنے زندہ لفظ لکھے جا چکے ہیں
اور لکھے جا رہے ہیں

میں بھی لکھ لوں گا تو کیا ہو جائے گا
کیا یہ پرانا آدمی پھر سے نیا ہو جائے گا

یا دوسرا ہو جائے گا