EN हिंदी
پینٹنگ | شیح شیری
painting

نظم

پینٹنگ

علی ساحل

;

تیری تصویر بناتے ہوئے
میں نے نظم مکمل کر لی ہے

اور خود کو ادھورا چھوڑ دیا ہے
تم چاہو

تو مجھے مکمل کر سکتی ہو
اپنی آنکھوں میں کاجل لگاتے ہوئے

اپنے بال سنوارتے ہوئے
یا اس وقت

جب کمرے میں کوئی نہ ہو
اور آئینہ

تمہارے حق میں بیان دینے سے انکار کر دے