EN हिंदी
اوتھیلو | شیح شیری
othello

نظم

اوتھیلو

پروین شاکر

;

اپنے فون پہ اپنا نمبر
بار بار ڈائل کرتی ہوں

سوچ رہی ہوں
کب تک اس کا ٹیلیفون انگیج رہے گا

دل کڑھتا ہے
اتنی اتنی دیر تلک

وہ کس سے باتیں کرتا ہے!