رات میں بھی گیا
اک نمائش تھی عمدہ تصاویر کی
شہر کے چیدہ چیدہ معزز خواتین و حضرات
چہروں پہ موزوں ملاوٹ
نفاست کی
سنجیدگی کی
فنون لطیفہ کے ادراک کی
اپنی موجودگی سے یقیں دوسروں کو دلاتے ہوئے
کتنے با ذوق ہیں
کاش خود بھی یقیں کر سکیں
رات اچھی نمائش تھی
میں بھی نمائش میں تصویر تھا
نظم
نمائش
ابرارالحسن