EN हिंदी
نو مینس لینڈ | شیح شیری
no mans land

نظم

نو مینس لینڈ

خالد کرار

;

مجھے بتا کر
کہ میری سمت سفر کہاں ہے

کئی خزانوں کے
بے نشان نقشے

مجھے تھما کر
کہا تھا اس نے کہ ساتویں در سے اور آگے

تمہاری خاطر
مرا وہ باب بقا کھلا ہے

مگر
وہاں پر تمام در وا تھے میری خاطر

وہ ساتواں در کھلا نہیں تھا
مگر وہاں پر

کوئی بھی راز بقا نہیں تھا
تمام اجسام تھے سلامت

کوئی بھی زندہ بچا نہیں تھا
کوئی بھی میرے سوا نہیں تھا

وہاں بھی کوئی خدا نہیں تھا