EN हिंदी
نیند | شیح شیری
nind

نظم

نیند

محمد علوی

;

رات اک گھر جل گیا!
گھر جلا تو آگ میں

گھر کے سب افراد بھی
جل کے کوئلہ ہو گئے

آگ ٹھنڈی پڑ گئی تو
دیکھنے والوں نے دیکھا

گھر کے اک حصے میں جو
بچ گیا تھا آگ سے

ایک ننھی منی بچی
بھینچ کر چھاتی سے گڑیا

سو رہی تھی بے خبر!