EN हिंदी
نعم البدل | شیح شیری
nemul-badal

نظم

نعم البدل

محسنؔ بھوپالی

;

اچھا تو یہ تیسری فوٹو والی
سو میں آپ کو جچتی ہے

آٹھ بجے۔۔۔ کل رات۔۔۔ یہیں لے آؤں گی
میں شرمندہ ہوں

وہ کلموہی لمبی کار میں
کوہ مری کو چلی گئی

بابو جی گر برا نہ مانیں تو
اک بات کہوں

میں حاضر ہوں