EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

ذیشان ساحل

;

میں بھی ہوں اس جہاں میں
تم بھی ہو اس جہاں میں

لیکن وہ ایک لمحہ
آیا نہیں ابھی تک

جب ہم کسی وجہ سے
اک دوسرے کی جانب

دیوانہ وار دیکھیں
ہر روز زندگی سے

آنکھیں چرا کے گزریں
ہر روز زندگی کو

ہم بار بار دیکھیں