EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

ذیشان ساحل

;

کسی دن تیز بارش میں
اگر ہم بھیگ جائیں تو

رگ و پے میں محبت کو
سمو لینا ضروری ہے

کسی کی یاد میں آنکھیں
بھگو لینا ضروری ہے

بدن مٹی کی خوشبو میں
ڈبو لینا ضروری ہے

گھنے ریشم کی ڈوری میں
پرو لینا ضروری ہے

اگر یہ ساری باتیں وقت پر
تکمیل پا جائیں

تو پھر بارش میں
اس کے ساتھ

ہو لینا ضروری ہے