EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

شبنم عشائی

;

تحفہ میں ملی پینٹنگ میں
چاروں موسم

سنہری رنگ سے کھینچے گئے ہیں
اور یوں ہی ملی زندگی میں

صرف ایک موسم
آنسوؤں کے رنگ سے

کھینچا گیا ہے
دونوں قید ہیں

ایک کمرے میں
پینٹنگ سالم ہے اور

زندگی سے پوچھتی ہے
تیرے باقی موسم کہاں ہیں

زندگی پینٹنگ سے کہتی ہے
سنو مجھے سوچو نہیں

الجھ جاؤ گی
میں سوچنے کی نہیں

جینے کی چیز ہوں
پینٹنگ خاموش ہو کے

دیوار پہ لٹک جاتی ہے