وہ لوگوں کو روتا دیکھ کر
ہنس پڑتی ہے
اور جب
اسے ہنسنا ہوتا ہے
کسی کو بھی رلا دیتی ہے
آج اس نے
مجھے رلا دیا
جب میری آنکھیں
روتے روتے سوج گئیں
تو کہنے لگی
اب میں جی اٹھی ہوں
تازہ ہو گئی ہوں
میں لرز گئی
اللہ تیرے بندے
کیسی کیسی غذا لیتے ہیں
خود کو زندہ رکھنے کے لیے

نظم
نظم
شبنم عشائی