EN हिंदी
نظم | شیح شیری
nazm

نظم

نظم

ملک احسان

;

سخت سطح سے مٹی ہٹا کر
گہری زمیں کے اندر جا کے

جذب ہو چکے گدلے پانی کو اوپر لاتا ہوں
پھر تشبیہوں علامتوں

اور استعاروں کے برتن میں
اس کو صاف و کشید کر کے

اپنی پیاس بجھاتا ہوں
اور دنیا کی تشنہ لبی بھی

سیرابی حاصل کرتی ہے