EN हिंदी
نسب نامہ | شیح شیری
nasab-nama

نظم

نسب نامہ

عشرت آفریں

;

میں اور آدم
وہاں پرانے پیڑ کے نیچے

روز اکٹھا ہوتے تھے
وہ لکڑی سے

پہیے اور شہتیر بنایا کرتا تھا
میں پیڑوں اور پھولوں سے

رنگ کشید کیا کرتی تھی
پھر ہم دونوں نے مل کر

اک پیشہ ایجاد کیا
اور ایک قبیلہ جنم دیا

جب سے اب تک
ہم کو ایک نسب نامے کی ضرورت ہے