EN हिंदी
ناف پیالہ | شیح شیری
naf-piyala

نظم

ناف پیالہ

ملک احسان

;

رات اک نیلے خواب میں میں نے
پانی کی آمیزش سے

گوندھے گئے گندمی رنگ میں
اپنی محبوبہ کے جیسے

دو نیم برہنہ جسم ہیں دیکھے
پہلا خوشی کا

دوجا غم کا
صورت قامت اور بدن کے خد و خال بھی اک جیسے تھے

بس دونوں میں ایک فرق تھا
غم کے جسم میں پایا میں نے

اک گہرا سا ناف پیالہ