EN हिंदी
مٹھی کھول | شیح شیری
muTThi khol

نظم

مٹھی کھول

کمار پاشی

;

چاروں طرف اندھیرا ہے
اور اس کی مٹھی میں جگنو ہیں

میں کہتا ہوں
مٹھی کھول

مٹھی کھول اجالا ہوگا
سب بولے، وہ منظر دیکھنے والا ہوگا

وہ کہتا ہے
مٹھی کھول

آسمان پر چاند
نہ کوئی ستارا ہے

چاروں طرف اندھیارا ہے
لیکن میرے ہاتھ میں تو انگارا ہے