کتابوں میں لکھی
معاشرتی بے حسی کی لا زوال کہانیوں سے نا آشنا
جب کوئی لڑکی
اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ جاتی ہے
تو علاقے کے تھانے میں رکھی ہوئی کتاب
ایک کہانی کو جنم دیتی ہے
جس کی ورق گردانی کرتے ہوئے
کتنے ہی راشی افسر معطل ہو چکے ہیں
لیکن آج بھی
جمعہ کے خطبے سے پہلے
علاقے کا مولوی
سعادت حسن منٹو کو گالی دینا نہیں بھولتا
نظم
مخاصمت
علی ساحل