EN हिंदी
مکالمہ | شیح شیری
mukalima

نظم

مکالمہ

صفدر صدیق رضی

;

دادو
آپ کے بابا کہاں ہیں

میرے بچے
میرے بابا تو بہت مدت ہوئی

اللہ میاں کے پاس ہیں
اور آپ کی ماما کہاں ہیں

میرے بچے
وہ بھی ان کے ساتھ ہیں

اللہ میاں کے پاس
دادو

آپ کے بابا بھی
اور ماما بھی

دونوں مر گئے
کیسے مرے تھے

کیا انہیں گولی لگی تھی
بم پھٹا تھا

یا کہیں وہ فیکٹری کی آگ میں
جل کر مرے تھے