جب تم مجھے سنو
یہ کہتے ہوئے
ایک خوبصورت لڑکی پہ مرنا
کتنا آسان ہے
اور اسی کے لیے مر جانا
میں پسند کرتا ہوں
اور اس کے بعد
تم مجھے دیکھو
کئی برس تک
اپنے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑتے
گرے ہوئے ستاروں کو
دوبارہ آسمان میں ٹانکتے
مٹی میں ملے ہوئے پھولوں کو
پھر سے کھلانے کی کوشش کرتے
ایک خوبصورت لڑکی کے لیے
محبت میں دیر ہو سکتی ہے
نظم
محبت میں دیر ہو سکتی ہے
ذیشان ساحل