EN हिंदी
ماڈرن لڑکیاں | شیح شیری
modern laDkiyan

نظم

ماڈرن لڑکیاں

مجید امجد

;

سنہری دوپہروں روپہلی رتوں
میں سورج مکھی کے شگوفوں کے پاس

چناروں سے قد آور ستاروں سے نین
زر افشاں بدن زعفرانی لباس

حسین گوریاں گنگناتی پھریں
مٹکتی پھریں ڈگمگاتی پھریں

کڑی دھوپ میں فاش زر سے تراشی ہوئی پنڈلیاں
لہکتی پھریں تھرتھراتی پھریں

سجل راستوں سے گزر جائیں یہ
نگینوں بھرے آبشاروں کی طرح

زمانوں کے دل میں اتر جائیں یہ
لجیلی کٹیلی کٹاروں کی طرح

سنہری دوپہروں کو ٹھنڈک عطا کرنے والے خیالوں کے جادو جگاتی پھریں
مٹکتی پھریں ڈگمگاتی پھریں