EN हिंदी
ملن کی رات | شیح شیری
milan ki raat

نظم

ملن کی رات

منیر نیازی

;

اے دوشیزہ! مت گھبرا
اب سورج ڈوبنے والا ہے

سورج ڈوب کے ایک اندھیری کالی رات کو لائے گا
لاکھوں ان ہونی باتوں کا میلہ دھیان میں لائے گا

پھر بادل گھر کر آئیں گے
گرج گرج کر چمک چمک کر تیرا جی دہلائیں گے

برکھا کے اس سناٹے میں مکٹ سجائے
اک متوالا آئے گا

ساتھ تجھے لے جائے گا