جہاں میں رہتا ہوں
وہاں سب رہتے ہیں
میرے گھر کے
قریب ہی
ایک گدھا رہتا ہے
جو بڑے خلوص سے ملتا ہے
وہیں پہ
ایک لومڑی بھی رہتی ہے
جس کے ہر بول میں مکاری ہے
وہیں پہ رہتے ہیں
کوے گدھ الو سیار لکڑ بگھے
اور
پھاڑ کھانے والے شہر بھی
اب میں سوچتا ہوں
میں ان لوگوں کے بیچ رہتا ہوں
یا یہ لوگ
میرے بیچ رہتے ہیں

نظم
میرا شہر
شہاب اختر