EN हिंदी
میرا لمس | شیح شیری
mera lams

نظم

میرا لمس

مصطفیٰ ارباب

;

تمہارا احساس
سفید ریشم سے

بنا ہوا ہے
میں

اسے چھونے سے ڈرتا ہوں
میرا لمس

اسے میلا نہ کر دے
احساس سے زیادہ اجلی لڑکی

تمہاری اجلاہٹ ہی
تمہارا وصف ہے

تم تو خود بھی
اپنے آپ تک نہیں پہنچ سکیں

میں تم سے پہلے
تم تک کیسے پہنچوں

میرا میلا پن مسلسل
تمہیں گھور رہا ہے