EN हिंदी
مصلحت | شیح شیری
maslahat

نظم

مصلحت

علی ساحل

;

تمہیں میرا سگریٹ پینا برا لگتا ہے
اور مجھے تمہارا راہ چلتی لڑکیوں پر جملے کسنا

ہماری دوستی
مصلحت کی سڑک پر چلتے ہوئے

ضبط کے آخری موڑ تک آ گئی ہے
اب ہمیں مسکراہٹوں کا تبادلہ کر لینا چاہیئے

ہو سکتا ہے
آنے والا وقت

اس تکلف کا روادار نہ ہو