EN हिंदी
میں اس سے نفرت (محبت) کرتا ہوں | شیح شیری
main us se nafrat (mohabbat) karta hun

نظم

میں اس سے نفرت (محبت) کرتا ہوں

محمد اعظم

;

میں اس سے نفرت کرتا ہوں
کیونکہ وہ مجھ سے

ویسی محبت نہیں کرتا
جیسی محبت میں اس سے کرتا ہوں

وہ مجھ سے محبت کرتا ہے
کیونکہ میں اس سے

ویسی نفرت نہیں کرتا
جیسی نفرت وہ مجھ سے کرتا ہے