میں نے اکثر خواب میں دیکھا
خوف تراشے کہساروں کی گود میں جیسے
اک پتھریلی قبر بنی ہے
قبر کی اجلی پیشانی پر
دھندلے میلے شیشے کی تختی کے پیچھے
تیرا نام لکھا ہے
تیرا میرا نام کہ جس میں
شیشے پتھر جیسی کوئی بات نہیں ہے
تیری شہرت میں بھی
میری رسوائی کا ہات نہیں ہے
پھر بھی
سوچو
میں نے اکثر خواب میں دیکھا
نظم
میں نے اکثر خواب میں دیکھا
محسن نقوی