EN हिंदी
میں | شیح شیری
main

نظم

میں

خدیجہ خان

;

تیری گفتگو میں
ایک جستجو ہے

جو میرے روبرو ہے
میرا ہو بہ ہو ہے

میرا میں
اور تیرا میں

دراصل یہی تو
دونوں کا عدو ہے

چلو اس میں کا
فاصلہ مٹا دیں

مگر
میں کی اس انا میں قید

ہمارے وجود کو
یہ فیصلہ

منظور کب ہے