EN हिंदी
میں ایک کہانی لکھتا ہوں | شیح شیری
main ek kahani likhta hun

نظم

میں ایک کہانی لکھتا ہوں

مصطفیٰ ارباب

;

میں
ایک کہانی لکھتا ہوں

زندگی سے بھرپور
خوب صورت کہانی

جس کے کردار
سمجھوتے نہیں کرتے

وہ
جھوٹ سے شدید نفرت کرتے ہیں

سچ انہیں
دکھوں کی دلدل میں ڈال دیتا ہے

پھر بھی
وہ اس سے دست بردار نہیں ہوتے

وہ
اپنی نفی کر کے

سچ کا اثبات بن جاتے ہیں
میں

سچ کو زندہ رکھنے کے لیے
روز ایک جھوٹی کہانی لکھتا ہوں