EN हिंदी
ماضی | شیح شیری
mazi

نظم

ماضی

خدیجہ خان

;

بہت خوبصورت
خوش نما

ہنستے مسکراتے
گاتے گنگناتے

وہ دھڑکتے لمحے
جیتے جاگتے لمحے

یک بیک
ایک دن

ہو گئے روبرو
پرانی کتاب کے

پنے میں دبے ہوئے
لیکن یہ کیا

تازہ گلابوں سے بھی زیادہ
مہک رہے تھے یہ

ان سوکھے ہوئے پھولوں سے
آ رہی تھی

گزرے ہوئے پلوں کی
تازہ خوشبو