EN हिंदी
ماں | شیح شیری
man

نظم

ماں

نعیم ضرار احمد

;

جن بچوں کو
اپنا سارا جیون دے کر

پالا پوسا
وہ بچے جب دور گئے ہوں

ان کی راہ تکتی رہتی ہے
ان کی یاد میں کھو جاتی ہے

چپکے چپکے روتی ہے
روتے روتے سو جاتی ہے

ماں جب بوڑھی ہو جاتی ہے