EN हिंदी
ماں کی دعا | شیح شیری
man ki dua

نظم

ماں کی دعا

الطاف مشہدی

;

تیرے دم سے پھر وطن والوں میں پیدا ہو حیات
پنجۂ اغیار سے ہو ہند کو حاصل نجات

کام آ جائے وطن کی راہ میں تیرا شباب
غیرتیں زندانیوں کی پھر الٹ ڈالیں نقاب

تو بدل ڈالے نظام ہند کے لیل و نہار
یہ غلام آباد ہو آزاد ملکوں میں شمار

آستین ہند ہو تیرے لہو سے لالہ فام
پادشاہوں کا لقب پانے لگیں ہندی غلام

ہڈیاں پس کر بنیں غازہ عروس ہند کا
حسن پھر ہو جائے کچھ تازہ عروس‌ ہند کا

تیرے ہونٹوں سے بوقت مرگ یہ نکلے صدا
نوجوانان‌‌ وطن آگے بڑھو آگے ذرا