EN हिंदी
ماں کے انتقال پر | شیح شیری
man ke intiqal par

نظم

ماں کے انتقال پر

شکیل اعظمی

;

اللہ جی
ہم سو نہیں پاتے

امی کو کب بھیجو گے
نانی کہتی ہیں

تم ہم سے روٹھے ہو
لیکن اب ہم

روزانہ مکتب جائیں گے
تم کو تختی پر لکھیں گے

اسلم مسٹر گندے ہیں
ان کے ساتھ نہیں کھلیں گے

اللہ جی
اب مان بھی جاؤ

چاہو تو
امی کے بدلے

ہم سے ساری چیزیں لے لو
گیند بھی لے لو

اور گولی بھی
لٹو اور غلیل بھی لے لو

لیکن ہم کو امی دے دو
ہم کو ہماری امی دے دو