میں بھی بادشاہ کی حکومت کا
منکر ہوں
لیکن جینے کی آرزو میں
روز اس کی چوکھٹ پر
سورج سا ابھرتا ہوں
شام سا ڈوبتا ہوں
گھر میں
اعلان بغاوت کے طور پر
بیوی بچوں کو مارتا ہوں
رات رات جاگتا ہوں
نظم
معمول
فرحت احساس
نظم
فرحت احساس
میں بھی بادشاہ کی حکومت کا
منکر ہوں
لیکن جینے کی آرزو میں
روز اس کی چوکھٹ پر
سورج سا ابھرتا ہوں
شام سا ڈوبتا ہوں
گھر میں
اعلان بغاوت کے طور پر
بیوی بچوں کو مارتا ہوں
رات رات جاگتا ہوں