EN हिंदी
ماہ کامل | شیح شیری
mah-e-kaamil

نظم

ماہ کامل

خدیجہ خان

;

ایک ماہ کامل ہے میرا
اس کائنات میں

جس کی روشنی میں
جگمگاتا ہے میرا عکس

منور ہیں میری راہیں
نور اس کا ہے پر سکون

وہ تجلی ہے راہ حیات کی
اس کی نرم و نازک شعاعوں سے

کوئے دل میں اجالا ہے
میرے ماہ کامل کو

میرے مولیٰ
محفوظ رکھنا