EN हिंदी
لپ اسٹک | شیح شیری
lipstick

نظم

لپ اسٹک

منور رانا

;

اس کی ہر بات
ہر اشارے

ہر کنائے کو میں آسانی سے
سمجھ لیتا تھا

لیکن پتہ نہیں کیوں اس نے
میرے لکھے ہوئے پرانے خطوط میں

سوئے ہوئے بے قصور لفظوں کو
اپنی لال رنگ کی لپ اسٹک سے

ہرا کرنے کی کوشش کی ہے
کیوں