EN हिंदी
لفظ نہیں بولتے | شیح شیری
lafz nahin bolte

نظم

لفظ نہیں بولتے

کمار پاشی

;

سنا یہی ہے
کہ لفظ اب بولتے نہیں ہیں

جو مجھ پہ اب تک گزر چکا ہے
گزر رہا ہے

وہ لفظ در لفظ مر رہا ہے
میں ہر طرف سے

مرے ہوؤں میں گھرا ہوا ہوں
کبھی کبھی میں

ڈرا ڈرا سا
سبھی کو چپ چاپ دیکھتا ہوں

کبھی کبھی سر اٹھا کے مردے
اداس آنکھوں سے

دیکھتے ہیں
میں موت کی وادیوں میں جیسے اتر گیا ہوں

کہ جیسے میں آج مر گیا ہوں