سب سے زیادہ آنسو ہوتے ہیں
ایک لڑکی کے پاس
اس کے اندر
ایک برفانی سلسلہ ہے
مرد
ایک گرم ہوا ہے
اس کے چلتے ہی
برف پگھلنے لگتی ہے
لڑکی
اپنے آنسو
کبھی دوسروں میں نہیں بانٹتی
اس کے آنسو
تحلیل ہو کر
پھر سے برفانی سطح پہ آ جاتے ہیں
مسکراتی ہوئی لڑکی بھی
آنسوؤں سے بھری ہوئی ہوتی ہے
اس کے آنسوؤں تک
ابھی گرم ہوا نہیں پہنچی
نظم
لڑکی کے آنسو
مصطفیٰ ارباب