ابوجہل ان پڑھ کہاں تھا
کہ ان پڑھ تو نبی تھے
جنہیں لا پہ اصرار تھا
اور یہ بھی
کہ لا سے خلا تک
خلا سے پرے بھی
خدا کا جہاں تھا
کہ معراج آدم میں
تکریم آدم
خدا لا مکاں تھا
ابوجہل اپنے قبیلے میں
افضل تھا عالم صفت تھا
کہ اجداد نے جن بتوں کو تراشا
ابوجہل نے ان کو سجدہ کیا
لا کو جانا تماشا
نظم
لا سے خلا تک
صلاح الدین محمد